کروڑ لعل عیسن کی خبریں 20.10.2013
Posted on October 21, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تین روزہ صدیق میموریل ٹورنامنٹ کا اختتام
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) تین روزہ صدیق میموریل ٹورنامنٹ کا اختتام، فائنل میں مسلم لیگی رہنما چوہدری اطہر مقبول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کئیے ۔ ٹورنامنٹ چکنمر 82/ML کی ٹیم نے واضع برتری سے جیت لیا۔ افراتفری کے اس دور میں ایسے کھیل کے مقابلے کروا کر لوگوں میں خوشی بانٹنے والے اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں ۔ ( چوہدری اطہر مقبول ) عید کی چھٹیوں میں نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گلیوں ، بازاروں اور سڑکوں پر آوارہ گردی سے بچانے کی غرض سے صدیق میموریل کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کروایا ۔ ( سید اختر قیوم شاہ گیلانی چیف آرگنائیزر ) ہم اپنے گائوں میں برا اور بگڑا ہوا ماحول قائم نہیں ہونے دیں گے جس سے آج کی نوجوان نسل خراب ہو رہی ہے ۔ ( سید علی حیدر شاہ گیلانی ممبر آرگنائیزیشن کمیٹی ) تفصیل کے مطابق عید کی تین روزہ چھٹیوں میں چکنمبر 82/ML میں سید اختر قیوم شاہ گیلانی کی زیر سرپرستی صدیق میموریل کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں دور دراز کی ٹیموں نے بھر پور شرکت کی اور کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرا کیا۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز فائنل میں چکنمبر 82/ML اور 87/TDA کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوئیں ۔ گرائونڈ سینکڑوں تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا نظر آرہا تھا ۔ فائنل میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مسلم لیگی رہنما چوہدری اطہر مقبول بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈل اور انعامات تقسیم کئیے۔ بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں اور شائقین کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے سے لوگوں میں بھائی چارہ اور محبت بڑھتی ہے۔ میں ایسے لوگوں کی دل سے قدر کرتا ہوں جو ایسے کھیلوں کے ذریعے لوگوں میں بھائی چارے کو عام کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائیزر سید اختر قیوم شاہ گیلانی نے کہا کہ اپنی نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گلیوں، بازاروں اور سڑکوں میں آوارہ گردی سے بچانے کی غرض سے ہم نے عید کی چھٹیوں میں یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جو بہت مقبول ہوا ۔ ٹورنامنٹ آرگنائیزیشن کمیٹی کے اہم کارکن سید علی حیدر شاہ گیلانی نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقہ میں برا اور بگڑا ہوا ماحول بالکل برداشت نہیں۔ ان کھیلوں کے ذریعے ہماری نوجوان نسل بری عادات سے محفوظ رہے گی اور ہم خراب ماحول کو اپنے علاقہ میں ہرگز نہیں آنے دیں گے۔ ٹورنامنٹ 82/ML کی ٹیم نے واضع برتری سے جیت لیا۔ اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل 90/ML محمد سرور گجر اور رانا محمد سمیت گرد و نواح کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرد سمیت دو خواتین پر کلہاڑیوں اور سریوں سے وار کرنے والوں کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) مرد سمیت دو خواتین پر کلہاڑیوں اور سریوں سے وار کرنے والوں کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق منیر احمد ولد اﷲ ڈتہ قوم موچی سکنہ 99-A/TDA نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز وہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ملزمان زاہد ولد واحد بخش، اس کا والد اور ریاض ولد رانجھو جو کہ سریوں کلہاڑیوں سے مسلح تھے آگئے اور کہا کہ ہم تمہیں دیوار کی تعمیر روکنے کا مزہ چکھاتے ہیں آتے ہی وار کیا جو کہ محمد رمضان کو لگا ۔ دوسرا وار زبیدہ مائی اور تیسرا وار نصرت بی بی کی گردن پیشانی اور کندھے پر لگا جس سے تینوں زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع لیہ میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کی لوٹ مار سے نجات دلائی جائے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ضلع لیہ میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کی لوٹ مار سے نجات دلائی جائے ۔ جگہ جگہ پرائیویٹ سکول ، کالجز اور اکیڈمیاں لوٹ مار کا ذریعہ بن گئی ہیں ۔ بھاری بھرکم فیسوں کے مقابلے میں تعلیم زیرو ہے ۔ کوئی پوچنے والا نہیں ۔ تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے تمام شہروں میں پرائیویٹ کالجز، سکولز اور اکیڈمیاں بہت بڑی لوٹ مار کا ذریعہ بن چکی ہیں۔ غیر مستند ٹیچرز کو معمولی تنخواہوں پر ہائر کیا جاتا ہے۔ یا پھر نوجوان تعلیم سے فارغ ہوتے ہی اپنی اکیڈمیاں، سکول اور کالج بنا لیتے ہیں اور طلباء سے بھاری فیس وصول کر رہے ہیں لیکن رزلٹ زیرو ہوتا ہے ۔ ضلع لیہ کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر فیس کم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی زرعی ادویات فراخت کرنے پر پیسٹی سائیڈ ڈیلر اور سیلز افیسر کے خلاف مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) جعلی زرعی ادویات فراخت کرنے پر پیسٹی سائیڈ ڈیلر اور سیلز افیسر کے خلاف مقدمہ درج ، کاروائی اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پلانٹ پروٹیکشن اینڈ پیسٹ وارننگ محکمہ زراعت لیہ کی تحریر پر عمل میں لائی جائے گی ۔ تفصیل کے مطابق محمد ارشاد اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پلانٹ پروٹیکشن اینڈ وارننگ محکمہ زراعت لیہ نے مقامی ڈیلر محمد ابرار ولد مشتاق احمد ( الرحیم ٹریڈرز ) چنڈی موڑ سے زہریلی دوائی امیڈالوپیڈ کے نمونہ جات حاصل کر کے ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان اور منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ کراچی بھوائے جو کہ جعلی ثابت ہونے ہر تھانہ کروڑ میں ڈیلر محمد ابرار اور سیلز افیسر محمد اشفاق گجر سکنہ 90/TDA کے خلاف آرڈیننس 21 پیسٹی سائیڈ مجریہ 1997-1971 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ کروڑ نے تلاشی لینے پر دو افراد سے دو پسٹل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئیے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) پولیس تھانہ کروڑ نے تلاشی لینے پر دو افراد سے دو پسٹل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئیے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کروڑ نے 116-C/TDA کے غلام اکبر ولد وزیر حسین گاذر جبکہ سکنہ بیٹ بوگھا کے حاجی شاہ ولد ریاض حسین کی تلاشی لینے پر ان دونوں سے دو عدد پستول مرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنک افیسر کو چارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر تشدد کر کے 38,000 روپے مالیت کی گھڑی چھین لی
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بنک افیسر کو چارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر تشدد کر کے 38,000 روپے مالیت کی گھڑی چھین لی۔ تفصیل کے مطابق اﷲ ڈیوایا عرف ارشاد، نواب ولد ریاض حسین سکنہ پہاڑ پور سید موجو شاہ سکنہ راجن شاہ، غلام عباس ولد شبیر شاہ سکنہ راجن شاہ نے نیشنل بنک ( آبیارہ ) اسلام آباد کے ملازم محمد طاہر کو ھگر لی جا کر چارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھا اور ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کیا اور 38 ہزار مالیت کیCitizen گھڑی چھین لی۔ پولیس تھانہ کروڑ نے محمد طاہر ولد محمد خان پٹھان نیازی سکنہ آبیاری اسلام آباد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ اطلاع کے مطابق ملزم اﷲ ڈیوایا عرف ارشاد محمد طاہر کے پاس ملازم رہ چکا ہے ۔ اسی تعلق پر محمد طاہر کو اپنے پاس بلوا کر کسی بات کا بدلہ لیا ہے۔