چوہدری امتیاز میکن کی رہائش گاہ پر سید نور الحسن شاہ کی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے معززین سے اہم میٹنگ
Posted on October 21, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری امتیاز میکن کی رہائش گاہ میکن شریف میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں سادات گروپ کے رہنما سید نورالحسن شاہ کی اہم ملاقات، اس موقع پر چوہدری ریاست آکیہ،کمانڈر امیر خاں، رفیق عرف پپو بٹ، چوہدری منیر حیدر کھٹانہ، چوہدری مدثر، محمد نعیم بٹ، عبدالقیوم بٹ ،سید رضی عباس شاہ تھے، بلدیاتی الیکشن میں سید نورالحسن شاہ کی بھرپور حمایت کریںگے، یونین کونسل شاہجہانیاں میں کوئی بھی امیدوار سید نورالحسن شاہ کی طرف سے کھڑا ہوا یا ہم پر اعتماد کیا گیا تو بھرپور حمایت کریں گے۔
چوہدری امتیاز میکن نے مزید کہا کہ ہم سادات گروپ کے شانہ بشانہ ہیں، اس موقع پر سید نورالحسن شاہ نے کہا کہ مجھے اپنے دستوں پر فخر ہے ہم یونین کونسل شاہجہانیاں میں کسی بھی مخلص دوست کو ہی کھڑا کرینگے، اور انشاء اللہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ہمارے امیدوار ہی کامیاب ہونگے، آخر میں چوہدری امتیاز میکن نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔