چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر صحافی حنیف خالد سے اظہار تعزیت

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی حنیف خالد کے بہنوئی اور معروف دانشور فرخ سعید آغا کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔