فلموں میں سپر ہیرو بننے کا شوق نہیں، اکشے کمار

 Akshay Kumar

Akshay Kumar

بالی وڈ (جیوڈیسک) فلم باس کی کامیابی سے خوش، اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہیں فلموں میں شاہ رخ خان اور ہریتک روشن کی طرح سپر ہیرو بننے کا کوئی شوق نہیں۔

اکشے کمار کا فلموں میں دشمنوں کی ٹھکائی کرنیکا اپنا ہی سٹائل ہے۔ نئی فلم باس میں بھی انہوں نے خوب جم کر دشمنوں کا بھرکس نکالا ہے۔ اکشے کمارکے خوبصورت ایکشن کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

فلم کی کامیابی سے خوش اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کا اپنا الگ سٹائل ہے۔ وہ فلموں میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے کیلئے شاہ رخ اور ہریتک روشن کی طرح سپر ہیرو نہیں بنیں گے۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ شائقین ان کا انداز پسند کرتے ہیں اور وہ اسی پر خوش ہیں۔