کوئی نہیں چاہتا کہ سچن ٹنڈولکر ریٹائر ہوں لیکن یہ ممکن نہیں، ثانیہ مرزا

 Sania Mirza

Sania Mirza

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ کوئی نہیں چاہتا کہ سچن ٹنڈولکر ریٹائر ہوں لیکن یہ ممکن نہیں، بھارتی ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ وہ ٹنڈولکر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

ثانیہ نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد ہے جب وہ جونیئر ومبلڈن ٹائٹل جیتی تھیں تو سچن ٹنڈولکر نے انہیں اپنے آٹوگراف کے ساتھ کار تحفے میں بھجوائی تھی، حالانکہ سچن اس وقت انہیں جانتے بھی نہیں تھے۔