کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد شہر میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر منصور حسن کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جان کی بازی ہا ر گئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق کی تعداد 14 تک جا پہنچی ہے۔
شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب پا کستان پیڈیا ٹریک ایسو سی ایشن کے مطابق کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی ہے اور اب تک دو ہزار سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے ڈینگی سرویلنس سیل کی جانب سے گزشتہ پندرہ روز سے اعداو شمار جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔