کراچی : رینجرز اور پولیس کی آپریشنل کمیٹی کا اجلاس

Operational Committee Meeting

Operational Committee Meeting

کراچی ( جیوڈیسک) رینجرز اور پولیس کی آپریشنل کمیٹی کے اجلاس میں غیر قانونی ہتھیار جمع کرانے کی تاریخ گزرنے کے بعد غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی آپریشنل کمیٹی کا اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز رضوان اخترکی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈپٹی ڈی جی رینجرز، اور زونل ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز نے عید الاضحی کے دوران پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں غیر قانونی ہتھیار جمع کرانے کی تاریخ گزرنے کے بعد غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں پولیس اور رینجرز کے جاری مشتر کا آپریشنز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔