لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لے لیا،انہوں نے کہاہے کہ صوبے میں کہیں بھی ڈور سے کوئی جانی نقصان ہوا تو متعلقہ انتظامیہ اور پولیس جواب دہ ہوگی۔ لاہورسے جاری بیان میں شہباز شریف نے حکم دیاکہ صوبے میں پتنگ بازی کی پابندی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
پتنگ بازی کی آڑ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعلی پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں کے تحفظ میں تساہل برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔