ثانیہ مرزا کی عالمی رینکنگ میں نویں پوزیشن

Sania Mirza

Sania Mirza

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ویمنز ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نویں پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارتی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے جونیئر ومبلڈن ٹائٹل جیتا تو سچن ٹنڈولکر نے انہیں اپنے آٹو گراف کے ساتھ کار تحفے میں بھجوائی تھی۔ سچن ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ ٹنڈولکر ریٹائر ہوں۔