فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ باراتیوں سے بھری بس لاہور سے فیصل آباد آرہی تھی۔
جوکینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 15 شدید زخمیوں کوسول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔