نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں کتے کے کاٹنے سے بائیس سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ وقار ملک کی دو روز بعد شادی تھی، دو روز قبل نواب شاہ کے علاقہ غریب آباد کے رہائشی بائیس سالہ نوجوان وقار ملک کو پاگل کتے نے کاٹ لیا تھا۔
سول اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کے سبب وقار ملک کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ آج اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ وقار کی دو روز بعد شادی تھی۔ اسکی موت سے گھر میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے۔