عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت کریں گے، سرفراز بگٹی

Sarfraz Bugti

Sarfraz Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ ہر صورت پورا کرے گی، مزاحمت کار بندوق چھوڑ کر مذاکرت کریں۔ سول سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ نے ٹرین دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دس دس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین دھماکہ ریموٹ کنڑول تھا اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جلدصوبے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ محکمہ داخلہ نے امن وامان کیلئے جامع پلان بنایا ہے جس پر کابینہ اجلاس میں بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔