خیبر پختونخوا، مختلف شخصیات کے پولیس گارڈزکو واپس بلانے کے احکامات

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختون خوا ناصر درانی نے صوبہ بھر میں مختلف شخصیات اور پراجیکٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولیس گارڈز کو واپس بلانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق کابینہ اجلاس میں مختلف شخصیات اور پراجکیٹس پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس گارڈز کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں آئی جی پی ناصر درانی نے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس آفسروں کو ہدایات جاری کردی۔ مختلف شخصیات اور پراجیکٹس کی سیکیورٹی کے لئے نیا لائحہ عمل بھی جلد تیار کیا جائے گا۔ پراجیکٹس پر ڈیوٹی دینے والے پولیس گارڈز کی تعداد اور کوائف جمع کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔