لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا، محکمہ صحت پنجاب نے کانگو وائرس کی تصدیق کی تھی۔ فیروز پور روڈ پر واقع نجی اسپتال کے ذرائع کے مطابق اقبال ٹاون کا رہائشی 37 سالہ ذیشان کانگو وائرس میں مبتلا ہوا، جس کا علاج جاری تھا۔
ذیشان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم بھی بھی اس مریض کا معائنہ کیا تھا،، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہوتا ہے۔
وائرس کے باعث جسم پر نشانات پڑ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ابھی تک کانگو وائرس کی کوئی ویکسین دریافت نہیں کی جا سکی۔