واشنگٹن (جیوڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی منصوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے، انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکن بزنس کونسل سے خطاب کے دوران کہی، وزیر اعظم نے پاکستان میں توانائی بحران پر بھی امریکا سے مدد کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کی مدد کرے۔
بزنس کونسل سے خطاب میں نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، حکومت پاکستان اقتصادی استحکام کیلئے کام کررہی ہے، توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے متبادل آپشنز پر بھی کام کیا جائے گا، ٹیکسٹائل مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے۔ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم حکومت نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔