فیصل آباد: الائیڈ اسپتال کے باہر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

Allied Hospital Faisalabad

Allied Hospital Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ طور پر اسپتال میں داخل نہ کیے جانے پر خاتون نے الائیڈ اسپتال کے سامنے بچے کو جنم دے دیا تاہم بچہ کچھ ہی دیر میں دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق منور بی بی کو نواحی گاوں فتح گڑھ سے ڈلیوری کے لئے الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو داخل نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ دوسری جانب ایم ایس الائیڈ اسپتال کے ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا ہے کہ خاتون نے اسپتال کے سامنے پہنچتے ہی بچے کو جنم دے دیا تھا،اسپتال انتظامیہ پر الزام بے بنیاد ہے۔