امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فون کالز کی نگرانی پر فرانس ناراض

U.S. Intelligence Agency

U.S. Intelligence Agency

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فون کالز کی نگرانی پر فرانس اور امریکا کی اعلی ترین قیادت میں رابطہ ہوا ہے۔ صدر اوباما نے فرانسیسی صدر کو ٹیلی فون کر کے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ کل ایک فرانسیسی اخبار میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ایک ماہ میں 7 کروڑ سے زائد فرانسیسی فون کالز کا رکارڈ حاصل کیا ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد فرانس کا کہنا تھا کہ ایسا عمل نا قابلِ قبول ہے۔ فرانس میں تعینات امریکی سفیر کو بلا کر وضاحت بھی طلب کی گئی۔ فرانسیسی ہم منصب فرانسوا آلوندسے بات کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور پرائیویسی میں توازن کویقینی بنانے کیلیے خفیہ معلومات جمع کرنے کے طری قے پر نظرثانی کررہے ہیں، دونوں صدور نے خفیہ نگرانی کے مسئلے پر سفارتی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔