روس میں بس بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے شہر وولگو گراڈ میں بس بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مبینہ خودکش حملہ خاتون نے کیا تھا۔ پیر کو روس کے جنوبی شہر میں خاتون خودکش حملہ آور نے بس میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت بس میں 40 مسافر سوار تھے، حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے، 2008 کے بعد سے روس میں یہ دوسرا خودکش حملہ ہے جس میں کسی خاتون کو ملوث پایا گیا ہے۔