امریکی باکس آفس پر فلم گریوٹی کا راج برقرار

USA Box Office

USA Box Office

کراچی (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر فلم ”گریوٹی” کا راج برقرار ہے۔ تین ہفتے گزرنے کے باوجود یہ فلم اب بھی سب سے آگے ہے،پاکستان میں یہ سپر ہٹ فلم چند روز میں ریلیز ہونے والی ہے ۔ فلم ”گریویٹی ” ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی نارتھ امریکی باکس آفس پر چھائی رہی۔ سینڈرا بلوک اور جارج کلونی کی خلا کے موضوع پر بننے والی ڈرامائی فلم تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔

سچی کہانی پر مبنی فلم کیپٹن فلپس نے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے۔ جو کارگو جہاز کے کیپٹن ہیں جسے صومالی قزاق یرغمال بنالیتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی نئی ریلیز ہونے والی اسٹیفن کنگ کی ہارر مووی”کیری” نے، اس ہفتے ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے والی اس فلم میں ایک اسکول کی لڑکی بدلہ لینے نکل پڑتی ہے۔