ٹومی ہاس نے بارہ سال بعد ویانا ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی

 Tommy Hose

Tommy Hose

ویانا (جیوڈیسک) جرمنی کے ٹومی ہاس نے بارہ سال بعد ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونیوالے اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کے ٹومی ہاس اور ہالینڈ کے روبن ہاس مدمقابل ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

جرمن سٹار ٹومی ہاس نے جارحانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے پہلا سیٹ جیتا لیکن دوسرے ہاف میں ڈچ حریف نے کم بیک کیا اور چھ چار سے ٹومی کو مات دی۔میچ کا تیسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں جرمن سٹار کو فتح ملی۔

ٹومی ہاس نے ویانا اوپن میں بارہ سال کے بعد ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی، انہوں نے کیرئیر کا پندرہواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔