ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر یونس خان حیران

Younis Khan

Younis Khan

دبئی (جیوڈیسک) دبئی سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم سے باہر ہونا انکے لئے حیران کن ہے۔دبئی میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے لبوں پر ہنسی لیکن اندر سے دکھی۔ سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم سے باہر ہونا میرے لئے حیران کن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ان آوٹ کا سلسلہ تو جاری رہتا ہے لیکن ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونا ان کے لئے بہت بڑا دھچکا تھا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈئے اسکواڈ سے باہر ہونے پر انہیں دھچکا لگا ہے، وہ اچھا کھیل رہے تھے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر حیرت ہے، اگر نوجوان کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں تو انہیں اعتراض نہیں لیکن اس فیصلے پر انہیں کافی دھچکہ لگا ہے۔