قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی دورے بند کردیئے جائیں، اصلاح الدین

Hockey

Hockey

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین اصلاح الدین نے مطالبہ کیا ہے قومی ٹیم کے غیر ملکی دورے بند کردیئے جائیں ،سابق کپتان کہتے ہیں کہ کھلاڑی اور عہدیدار صرف سیر سپاٹے کررہے ہیں۔پاکستان ہاکی ٹیم کی پے در پہ شکست پر اولمپین اصلاح الدین نے قومی ٹیم کے غیر ملکی دورے اور کسی بھی ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم اب اس قابل نہیں کہ کسی انٹرنیشنل ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکے، بہتر یہی ہوگا ،کہ ٹیم کی تیاری ملکی سطح پر ایونٹس اور کیمپس لگا کر کی جائے ،انہوں نے کہا کہ ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے بہانے عہدیدار سیرسپاٹے میں مصروف رہتے ہیں انہیں پاکستان کی ہار جیت سے کوئی سروکار نہیں۔