عید الضحیٰ کے دوران ٹریفک پولیس بھمبر نے ضلع ہذا کے اندر جامع اقدامات ڈرائیونگ نہ کرنے کی نسبت بریفنگ دی گئی

بھمبر : چوہدری غلام اکبر ایس ایس پی ضلع بھمبر کی خصوصی ہدایت پر عید الضحیٰ کے دوران ٹریفک پولیس بھمبر نے ضلع ہذا کے اندر جامع اقدامات اور بہترین حکمت عملی کے تحت بڑھنگ چیک پوسٹ، حاجی غلام رسول پٹرول پمپ، جا تلاں ہیڈ، مجاہد ٹریننگ سنٹرگیٹ سماہنی روڈ پر بریفنگ پوائنٹ بنائے جہاں پر مسلسل سیٹ بیلٹ، بدوں ہیلمٹ، موٹر سائیکل سوار، رانگ پارکنگ، اوور لوڈنگ، موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ نہ کرنے کی نسبت بریفنگ دی گئی۔

روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 2000 موٹر سائیکل،250/300 کاریں، 100/120 کے قریب ہائی ایس اور دیگر ٹرانسپورٹ بلخصوص دربار بابا شادی شہید جانے والی ٹرانسپورٹ کو ٹریفک قوانین کے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے نتیجہ میں الحمد اللہ ضلع ہذا میں کوئی بھی ٹریفک حادثہ رونما نہیں ہوا اور نہ کسی مقام پر روڈ بلاک ہوئی ہے۔