گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دو روز قبل گوجرانوالہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے تین سالہ احمد رضا کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ نے ملزموں کو اڑتالیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
تیز دھار ڈور نے ایک معصوم کا گلا کاٹ کر رکھ دیا۔ تین سالہ کمسن احمد رضا غریب خوانچہ فروش کا بیٹا اور 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ بہنوں کے آنسو ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لیتے۔ وزیر اعلی پنجاب اس دلخراش خبر کی اطلاع پر گوجرانوالہ میں پیپلاں والی پہنچے۔
متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے انتظامیہ اور پولیس افسران کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ وزیر اعلی نے گوجرنوالہ ہی میں تین روز قبل زیادتی کا شکار ہونیوالی گونگی بہری بچی کو دیا جانیوالا امدادی چیک کیش نہ ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی کا حکم بھی دیا۔