لاہور بورڈ نے انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا

 Results Announced

Results Announced

لاہور (جیوڈیسک) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق پارٹ ون کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 21 ہزار 600 سو 23 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 60 ہزار سات سو چودہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 49.92 فیصد رہا۔ طلبا و طالبات ویب سائٹ کے علاوہ بذریعہ ایس ایم ایس بھی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔