مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی تلہ گنگ آمد کے موقع پر میڈیا نے بائیکاٹ کر دیا
Posted on October 22, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی تلہ گنگ آمد کے موقع پر میڈیا نے بائیکاٹ کر دیا اور کوریج نہیں کی۔جس پر دونوں رہنما اپنا موقف پیش کیے بغیر مایوس واپس لوٹ گئے۔ مسلم لیگ ق کے قائدین گزشتہ شب تلہ گنگ پہنچے جہاں پر انہوںنے دعوت ولیمہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ میڈیا سے بات چیت بھی کرنی تھی۔مگر تلہ گنگ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن چکوال نے بائیکاٹ کر دیا۔
جس کی وجہ سے کسی بھی صحافی نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی رات گئے تک میڈیا کے نمائندوں کی راہ دیکھتے رہے اور بالآخر مایوس واپس لوٹ گئے۔ میڈیا کے نمائندوں نے تلہ گنگ میں تقریب کے میزبان کے منفی رویہ کے خلاف احتجاجاً دونوں رہنمائوں کی کوریج کا بائیکاٹ کیا۔