نواز شریف کو امریکی صدر سے ڈرون حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیئے۔ اسرار احمد

مصطفی آباد/للیانی : وزیر اعظم میاں نواز شریف کو امریکی صدر سے ڈرون حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیئے، ڈرون حملوں سے پاکستان میں بالعموم اور قبائلی علاقہ جات میں بالخصوص نفرت میں اضافہ ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسائل کا حل کرپٹ لوگوں کے احتساب کے بغیرنا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کا مال ہڑپ کرنے والوں سے قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے، کیونکہ عوام کے مال پر خواص کو مزے لوٹنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ شفاف احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی سے ہی ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔