ڈرون حملوں پر ایمنسٹی کی رپورٹ بروقت ہے، دفتر خارجہ کا ردعمل

Aizaz Chaudhry

Aizaz Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ بروقت ہے اور اس میں وہی کچھ کہا گیا ہے جو پاکستان کا موقف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ اب بین الاقوامی برادری کے سامنے ابھر کر سامنے آ رہا ہے کہ اِن حملوں کے نتائج امن کے لیے مفید ثابت نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی قیادت کے سامنے اٹھائیں گے اعزاز چوھدری کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور ان کے علامہ عالمی رائے عامہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر ڈرون حملے کے بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور پاکستانی قیادت ہر سطح پر ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر اب ہر جگہ قبول کیا جا رہا ہے۔