اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے چھبیس ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں سینیٹ سے فیصل رضا عابدی اور مصطفی کمال شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی سے عبدالرحمان کانجو، شاہ جہاں بلوچ اور علیزے اقبال حیدر کی رکنیت معطل کی گئی۔
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے چار، سندھ اسمبلی کے نو، بلوچستان اسمبلی کے ایک اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سات ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔