اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی پر سبسڈی نہیں دینا چاہتی تو نہ دے، بادی النظر میں حکومت سبسڈی دے کر آئی پی پیز کی مدد کر رہی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لوڈ شیڈنگ کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیپرا بتائے کہ حکومت کے کہنے پر کس طرح بجلی کی قیمتوں کا تعین کیا، عدالت فیصلہ دے گی کہ صوابدیدی طور پر قیمتوں کا تعین کیسے کیا جا سکتا ہے، اس انداز میں کام نہیں ہونا چاہیے، نیپرا چاہے تو اپنا وکیل کر سکتی ہے، بعد میں چیئرمین نیپرا نے بجلی کی قیمتوں کا نیا نوٹی فی کیشن عدالت میں پیش کر دیا۔