واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا میں اہم مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ کے عشائیہ میں ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے میڈیا بریفنگ دی۔ جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہر سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کو شکیل آفریدی کے بارے میں بتا دیا ” وہ ہیرو نہیں، مجرم ہے”۔ اس کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ امریکی صدر باراک اوباما اور نائب صدر سے ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور کشمیر کے حوالے سے بات بھی ہوگی۔