ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق محلہ محمود آباد میں طارق جوئیہ نامی شخص نے اپنی بیوی آسیہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم طارق جوئیہ کے بھائی خالد، بھابھی اور بھتیجی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتولہ آسیہ کی لاش کو نشتر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔
مقتولہ آسیہ کی والدہ کے مطابق ان کا داماد طارق کی اپنی سالی پر بری نظر تھی جس پر اکثر دونوں میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی بیوی کے ساتھ اسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔