فیصل آباد : نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی ہلاک

Faisalabad Firing

Faisalabad Firing

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے ماں بیٹی ہلاک اور ایک بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہجویری ٹاون میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے گھر میں سوئی ہوئی شمیم اختر اور اسکی بیٹی سمیرا موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بیٹی نورین زخمی ہوگئی۔ لاشوں اور زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔