کراچی پولیس کی کارروائی، ایک مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار، ایک فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی کلفٹن سرفراز نواز کے مطابق گذری کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فونز اور پستول برآمد کرلی گئی جبکہ گارڈن میں شو مارکیٹ کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم ٹارگٹ کلنگ کی کئی واردتوں میں ملوث ہے۔ادھر مبینہ ٹاون تھانے کی پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔