بلوچستان میں بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی مہم کا آغاز

Balochistan Children

Balochistan Children

کوئٹہ (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم بلوچستان نے لازمی تعلیمی ایکٹ کے تحت بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان سلیم انصاری نے بتایا ہے کہ ہرضلع میں موجود محکمہ تعلیم کے ماتحت افسران کو متحرک کیا جائے گا تاکہ لازمی تعلیمی ایکٹ کے تحت سو فیصد بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلایا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں لڑکیوں کی اسکولوں میں داخلے کی شرح انتہائی کم ہے۔ مہم کے دوران اس جانب بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔