ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں: وائٹ ہاؤس

Drone Attacks

Drone Attacks

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن ڈرون حملے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈرون حملے بین الاقوامی قوا نین کی خلاف ورزی نہیں۔

وائٹ ہاوس کے مطابق امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوانین کے مطابق کارروائی کرنے کاعزم کئی بار دہرایا ہے، دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کا آپشن کم سے کم بے گناہ جانوں کو بچانے کی وجہ سین اپنایا گیا۔