اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 43 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری

Asian Development Bank

Asian Development Bank

کراچی (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے 43 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔ 2006 تک پاکستان میں غربت کی شرح 22.3 فیصد تھی لیکن 2007 کے بعد سے مہنگائی میں مسلسل اضافے اور پے در پے آنے والی قدرتی آفات نے جہاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وہیں غربت کی زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد میں بھی بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضے کی فراہمی کا مقصد اسے قومی و معاشرتی تحفظ کے پروگرام کیلئے خرچ کرنا اور ملک میں صحت کی سہولت اور تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دینا ہے۔