دوسرا آل کراچی فیصل انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں نورانی اسٹار، اسلام مجاہد اور کورنگی مجاہد کی فتح

کراچی : بابل اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں میں منعقدہ دوسرا آل کراچی فیصل انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں نورانی اسٹار نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت مد مقابل مضبوط حریف ینگ فراز فٹ بال کلب کو 2-0 سے زیر کر دیا۔

کھیل کے دوران پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کے محمد حسین کے گول کی بدولت نورانی اسٹار کو 1-0کی برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں نورانی اسٹار کے محمد حسین نے ہی مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں اسلام مجاہد نے شہزاد الیون کو 2-0 سے، کورنگی مجاہد نے باآسانی شاہین اسٹار کو 3-0سے ہرا دیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم نے کی جبکہ ان کی معاونت عبداللہ اور مفیض نے کی میچ کمشنر کے فرائض احتشام نے انجام دیئے میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دیگر آفشل کا تعارف مہمان خصوصی الحاج شیخ حبیب الرحمن سے کرایا گیا اس موقع پر سابق کپتان برما محمڈن نور عالم، شعید البشر، مولانا نور حسین کے علاوہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔