امریکا کو غلط فہمی ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی مرضی سے چلا سکتا ہے، حسین حقانی

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکامیں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کہتے ہیں امریکا کو سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ وہ امداد دے کر پاکستان کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکتا ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے اس بات کو جزوی طور پر درست قرار دیا کہ جب کبھی امریکا کو ضرورت پڑی تو اسے پاکستان کی یاد آئی اور کام نکلنے کے بعد اس نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا۔

ڈرون حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی حکومت نے امریکی ڈرون پروگرام کو قبول کیا تھا اور وہ اسے خفیہ رکھنا چاہتے تھے، کبھی کبھی کئے جانے والے حملوں کو خفیہ رکھنا آسان تھا۔ لیکن بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں کے سبب اس پروگرام کو خفیہ نہ رکھا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو مضبوط کرنے میں نادانستہ طور پر امریکا کا بھی کردار ہے۔ ماضی میں امریکا نے نادانستہ طور پر ایسے گروپوں کو مدد فراہم کی جو انتہا پسندوں کی مدد کرتے تھے۔