اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی سبزی منڈی میں بھتہ خوری کے دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کیں۔ ملزمان صفدر صدیق اور طارق صدیق سبزی منڈی سے بھتہ وصولی کے مقدمے میں نامزد ملزمان ہیں۔
دونوں ملزمان نے مقدمے میں عبوری ضمانتیں کرارکھی تھیں۔ جو آج خصوصی عدالت میں منسوخ کر دی گئیں۔ ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔