بھارت اور چین کے درمیان دس سمجھوتوں پر دستخط

India - China

India – China

بیجنگ (جیوڈیسک) بھارت اور چین نے سرحدی معاہدے سمیت کئی سمجھوتوں پر دست خط کردیئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ بھارتی وزیراعظم چینی ہم منصب کی دعوت پر بیجنگ میں ہیں۔ چین آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بھارتی اور چینی وزرائے اعظم نے پہلے تنہائی میں اور پھر وفود کے ساتھ مذاکرات کئے۔

اجلاس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دفاع ، تجارت اور روڈ ٹرانسپورٹ سمیت 10 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دست خط کئے گئے۔ ان میں Border Defence Cooperation Agreement خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مثبت اور تعمیری رہی، بھارت چین تعلقات پر دوسرے ملکوں کا فکر نہیں کرنی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ سرحدی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں نے سرحد پر امن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔