اے ٹی پی ٹورنامنٹ، اعصام الحق ان ایکشن ہوں گے

 Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

باسل (جیوڈیسک) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق آج سوئس اِن ڈور ایونٹ میں ڈبلز کی مہم کا آغاز کریں گے۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر باسل میں شروع ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں آج اعصام الحق اِن ایکشن ہوں گے۔ قومی ٹینس سٹار اپنے ڈچ ساتھی جین جے روجر کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے۔

پاک ڈچ ٹیم کا فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور انگلش کھلاڑی ڈومینک سے مقابلہ ہو گا۔ اعصام اور روجر کی جوڑی نے رواں ہفتے کا سٹاک ہوم ٹائٹل کی جیت سے آغاز کیا۔ قومی ٹینس سٹار کا کہنا ہے کہ وہ آج سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں بھی فتح سمیٹیں گے۔