لندن: گونگی بہری لڑکی سے زیادتی، معمر پاکستانی شخص کو 13 سال قید کی سزا

London Girl Abused

London Girl Abused

لندن (جیوڈیسک) گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ملوث پاکستانی معمر شخص کو 13سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ معمر شخص جس کا نام الیاس شاکر بتایا جاتا ہے پاکستان سے کمسن لڑکی کو گھریلو ملازمت کیلئے برطانیہ لایا تھا۔

الیاس شاکر کی جانب سے لڑکی پر تشدد کا الزام بھی ثابت ہو گیا ہے، جبکہ معمر شخص نے لڑکی کے نام پر حکومت سے 30 ہزار پانڈ بھی بٹورے ہیں۔