پشاور (جیوڈیسک) پشاور مالاکنڈ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی محکمہ موسمیات کے مطابق 4 بج کر 40 منٹ کے قریب مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، شانگلہ، بونیر، اور مالاکنڈ ایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سوات کے علاقے مینگورہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔