دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے بھرپور تعاون کرینگے: پیوٹن

Putin

Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ مستحکم تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا ان کا ملک پاکستان کے ساتھ منشیات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان اور روس انسداد منشیات پر ماضی میں بھی مل کر کام کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا دونوں ممالک مستقبل میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں وہ پاکستان کے ساتھ سیاسی بات چیت کا اغاز کرنا چاہتے ہیں۔