لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے حافظ سعید پر الزامات پروپیگنڈہ اور وزیراعظم کے دورہ امریکا کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اگر بھارت کے پاس حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو پاکستان کو دے۔ پنجاب اسمبلی میں الیکٹرانک ذرائع رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید کی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی، پاک بھارت سرحد پر چھوٹی اسمگلنگ مشکل ہے دراندازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اوباما ملاقات سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ امریکا پاکستان کو طالبان سے مذاکرات سے نہیں روکے گا۔