عابد شیر علی کے الزامات بے بنیاد ہیں، فضل الہی

Fazal Elahi

Fazal Elahi

پشاور (جیوڈیسک) پشاور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہی نے وزیر مملکت عابد شیر علی کے الزامات کو بے بنیاد اور تحریک انصاف کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ فضل الہی کا دعوی ہے کہ انہوں نے بندوق کے زور پر بجلی چوروں کو نہیں چھڑوایا۔ رکن خیبر پختونخوا سمبلی فضل الہی نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے لیے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ انہوں نے اپنے حلقے میں بندوق کے زور پر بجلی چوروں کو چھڑایا ہے۔

فضل الہی کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے کی موجودگی میں پیسکو اہلکاروں پر بندوق کیسے تان سکتا ہوں۔ پیسکو نے پولیس اور ایف آئی اے کی مدد سے میرے حلقے میں کئی بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیسکو کے ساتھ 22 سو روپے پر بجلی کا میٹر لگانے کا معاہدہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔ جس کے تحت کئی گھروں کے کنڈے ہٹا کر میٹرنصب کیے جا چکے ہیں۔