دورہ امریکا، اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے امریکہ روانگی سے پہلے اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا تاہم اگر اوباما ملاقات میں ڈرون کی بجائے پاکستان کی سالمیت کی بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہے جس سے ڈرون خود بخود ہی ختم ہو جائیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کو بے حد نقصان ہوا جس کی وجہ سے امریکہ بھی افغانستان کے حوالے سے اہم فیصلوں میں پاکستان کو شامل کرے کیونکہ خود مختیار افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ سول نیو کلیئر کے حوالے سے ملک عدم توازن کا شکار ہے اسی لیے امریکہ پاکستان کو بھی نظر انداز کرنے کی پالیسی ختم کرے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طالبان سے مزاکرات ملکی مفاد میں ہیں جس میں پیش رفت انتہائی ضروری ہے تاہم علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابو یزید گروپ نے ابراہیم پراچہ کو درمیان میں رکھنے سے منع کرتے ہوئے مالاکنڈ اور سوات آپریشن میں گرفتار دو طالبان رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو میرے بس میں نہیں۔