ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جو کہا ہے وہ ہم بہت پہلے سے کہہ رہے تھے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے یہ بات ملتان ائیرپورٹ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہ تھا تب بھی ڈورن حملوں کے خلاف عمران خان کے پشاور میں مظاہرے میں شریک ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر میاں نواز شریف اگر امریکہ کی شرائط نہیں مانتے تو یہ ان کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پرویز مشرف نے امریکہ کو ہم پر مسلط کیا اس سے پہلے بھی آرمی کے سربراہوں نے امریکہ کو ہم پر مسلط کیا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو عوام سے رابطہ میں رہنا مہنگائی اور ملکی حالات کی وجہ سے عوام ان کو ناپسند کرنے لگی ہے۔