پشاور (جیوڈیسک) پشاور سیکریٹری داخلہ خیبرپختون خوا سید اختر علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی ملک کی کسی دوسری جیل میں منتقلی پر وفاق سے مسلسل رابطے ہیں جبکہ صوبہ کی جیلوں میں آنے جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے بائیو میٹرک نظام نصب کیا جارہا ہے۔ ذرائع سے بات چیت میں سیکریٹری داخلہ خیبرپختون خوا سید اختر علی شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی ملک کی کسی دوسری جیل منتقلی کے حوالے سے وفاق سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی منتقلی کے حوالے سے فیصلہ ہوجائے گا۔سیکریٹری داخلہ کے مطابق جیلوں میں آنے جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے بائیو میٹرک نظام نصب کیا جارہا ہے جبکہ جیلوں میں جیمرز بھی لگائے جارہے ہیں۔